Translate

27--AURAچکراز کیا ہیں ؟




  AURA- 150چکراز کیا ہیں ؟


برسوں  مادہ پرست سائنسدان انسان کے  باطنی تشخص کا یہ کہہ کر انکار کرتے  رہے  کہ انسان محض مادی جسم ہے  جس میں  کہیں  روح کی ضرورت نہیں اور آج سائنسدان خود انسانی باطن کو دریافت کر بیٹھے  ہیں اور انسان کے  اندر موجود اس پیچیدہ نظام کو دیکھ کر حیران ہیں۔ لہذا
۱۹۳۰ء  کی دہائی میں  روس میں  کر لین (Karlain)نامی الیکٹریشن نے  اتفاقی طور پر ایک ایسا کیمرہ ایجاد کیا جس نے  پہلی دفعہ انسان کے  باطنی وجود  "AURA"  کی تصویر کشی کر لی۔ اس (Karlain Photography) سے  اس لطیف وجود "AURA" کو باقاعدہ طور پر دیکھ لیا گیا۔ یہ مختلف رنگوں  پر مشتمل لہروں  کا ہالہ ایک ہیولے  کی طرح لطیف جسم تھا۔ یہ لطیف جسم بالکل انسان کے  مادی جسم سے  مشابہت رکھتا ہے۔ یہ جسمانی و ذہنی کیفیات کے  مطابق مختلف رنگ و ارتعاش منعکس کرتا ہے۔ یہ  لطیف جسم AURAانسانی جسم سے  چند انچ اوپر مادی جسم سے  متصل ہوتا ہے۔
انسانی جسم کے  تمام تر تقاضے  اسی روشنی کے  جسم میں  پیدا ہوتے  ہیں۔ خون کی طرح ہر انسان کا AURA   بھی مختلف ہوتا ہے۔
 سبٹل باڈیز SUBTLE BODIESAURA
"AURA"کے  اندر مزید سات اجسامSUBTLE BODIES   کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ہر سات اجسام کے  مختلف لیول اور سب لیول ہوتے  ہیں۔
چکراز  CHAKRAS         
چکراز  CHAKRAS  وہ پوائنٹس ہیں  جن سے  توانائی ہمارے  جسم میں  داخل اور خارج ہوتی ہے  یہ خلائی سطح  (ETHERIC LEVEL)  پر موجود ہوتے  ہیں۔ جسے  ہم دوہرا جسم بھی کہتے  ہیں  کیونکہ یہ بالکل ہمارے  مادی جسم کی شکل اختیا ر کر لیتے  ہیں۔ چکراز جب صحیح کام کر رہے  ہوں  تو پہیے  کی طرح گھومتے  رہتے  ہیں۔ سات  " 7 "  بنیادی چکراز ہیں  جو کہ جسم کے  اگلے اور پچھلے  حصے  میں  موجود ہوتے  ہیں اور اندر کی طرف مڑ رہے  ہوتے  ہیں۔ اس کے  علاوہ AURA  میں  مزید چکراز ہوتے  ہیں  جو کہ جسم سے  زیادہ فاصلے  پر ہوتے  ہیں۔
AURA  کی دریافت تو آج  ۱۹۳۰ء  میں  ہوئی ہے  لیکن تمام ادوار میں  انسان کے  اس باطنی تشخص کا تذکرہ ہوتا آیا ہے  بلکہ AURA   سے  متعلق ماضی کی معلومات  آج کی جدید تحقیقات کے  مقابلے  میں  زیادہ مستند معلومات ہیں مثلاً
قدیم ادوار میں   یونانی، رومی، ہندو اور عیسائی اقوام میں  ان کی مذہبی شخصیات کی تصاویر اور مجسموں  میں  ان کا ہیولا دکھایا جاتا تھا جسے  انگریزی میں  ہالو HALO اور قدیم یونانی اور لاطینی زبان میں  اوراAURA  اور ایرولا AUREOLA  کہا جاتا تھا۔ اور آج اسی ماضی کی مناسبت سے  ہی نئے  دریافت شدہ لطیف جسم کا نام AURA   رکھا گیا ہے۔  افلاطون کی تحریروں  میں  بھی موت کے  واقعات میں   AURA کا تذکرہ موجود ہے  ارسطو نے  اسے  روح حیوانی کہا جب کہ ہزاروں  سال پہلے  کے  فراعنہ مصر  AURA کو  بع کہتے  تھے۔  تبتی  لاما  ہوا میں  اڑنے اور اپنے   AURA کو جسم سے  الگ کرنے  کی صلاحیت بھی رکھتے  تھے۔ جب کہ مسلمان، یہودیوں، عیسائیوں، ہندوؤں  میں  ایسے  روحانی ماہرین پائے  جاتے  تھے  جو نہ صرف اپنے   AURA کو جسم سے  الگ کر لیتے  تھے  بلکہ اس سے  کام بھی لیتے  تھے  ہوا میں  اڑتے  پلک جھپکتے  میں  ہزاروں  میل کے  فاصلے  طے  کر لیتے اور بہت سے  روحانی کرتب دکھاتے  تھے۔
مسلمانوں  کی تحریروں میں  بھی جا بجا  AURA  کا تذکرہ اور اس کی خصوصیات کا ذکر ملتا ہے۔ یہ تذکرے  آج کی تحقیقات سے  سو فیصد مماثلت رکھتے  ہیں۔ مسلمانوں  نے   AURA  کو دیگر ناموں  سے  پکارا ہے۔ مثلاً  نسمہ، جسم مثالی، روح حیوانی، روح ہوائی، روح یقظہ وغیرہ وغیرہ۔
قدیم چینیوں  میں  بھی  AURA کا تصور پایا جاتا تھا وہ اسے   P.O کہتے  تھے۔ جب کہ یہودیوں  کے  کام میں  اسے Nefesh   کہا گیا ہے۔
اگرچہ  AURA  کا تذکرہ ہزاروں  برس سے  ہو رہا تھا لیکن عرصہ دراز تک مادی سائنسدان انسان کے  باطن کو غیر مرئی اور غیر اہم کہہ کر جھٹلاتے  آ رہے  تھے  پھر کچھ روحانی کرتبوں  سے  متاثر ہو کر کچھ سائنسدان اسے  الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ (E.M.F) ہیومن انرجی فیلڈ اور بائیو انرجی کے  نام سے  شناخت کرنے  لگے اور بلآخر سائنسدانوں  نے   ۱۹۳۰ء  میں  اس کی تصویر کشی بھی کر لی۔
آج  AURA  پر تحقیق و تحریر کے  در  وا  ہیں  مغربی ممالک میں  اس پر لیبارٹریز میں  کام ہو رہا ہے  کتابیں  لکھی جا رہی ہیں۔ بلکہ وہ لوگ تو اس  AURA  کو کام میں  لے  کر جاسوسی کا کام بھی لے  رہے  ہیں اور اس کے  ذریعے  مریخ تک جا پہنچے۔  مثلاً
امریکہ کا  CIA کا خفیہ جاسوسی کا ادارہ (Sun Strcak/Stragate)  روحانی صلاحیتوں  کے  مالک جاسوسوں  کو جدید سائنسی طریقوں  سے  روحانی تربیت دے  کر روحانی سراغ رسانی کا کام لیتا ہے۔ اور یہ روحانی تربیت یافتہ افراد روحانی وجود  AURA  کو استعمال میں  لا کر دشمن کے  خفیہ منصوبوں  کا گھر بیٹھے  سراغ لگاتے  ہیں۔ درحقیقت یہ دشمن کے  ہتھیاروں  کو گھر بیٹھے  ناکارہ بناسکتے  ہیں۔ یہ حکمرانوں  کے  دماغوں  کو گھر بیٹھے  کنٹرول کر سکتے  ہیں۔ یہ گھر بیٹھے  اپنے  دشمن کو شکست دے  سکتے  ہیں۔
آج دنیا بھر میں  انسان کے  باطنی رخ پر نہ صرف روحانی بلکہ سائنسی تجربات ہو رہے  ہیں اور سائنسدان ایٹم کی طرح انسان کے  اندر جھانک کر اس وسیع و عریض دنیا کو حیرت سے  دیکھ رہے  ہیں۔ لیکن ابھی سمجھ نہیں  پا رہے۔ اسی وجہ سے  چکراز اور  آواگون   (Reincarnation)میں  مماثلت تلاش کر رہے  ہیں۔ حالانکہ ان دونوں  میں  کوئی مماثلت نہیں۔ جب کہ کچھ لوگ AURA یا لطیف اجسام کو روح یا روح کا حصہ بھی کہتے  ہیں
یہ  AURA  کیا ہے ؟  مادی جسم سے  اس کا کیا اور کیسا ربط ہے ؟  یہ سوالات جوں  کے  توں  حل طلب ہیں۔ جب کہ اس کتاب میں  نئے  نظریات کے  ذریعے  ہم نے  ان تمام سوالوں  کے  تفصیلاً جواب دے  دیئے  ہیں۔ لہذا یہاں  اس
۱۔ AURAکی اصل شناخت قائم کی ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے
۲۔ AURAنفس ہے۔ AURA کا اصل نام نفس ہے۔
جب کہ آج جدید محقق AURA اور نفس پر الگ الگ  حیثیتوں  میں  کام کر رہے  ہیں۔ نفس پر اس کی مفروضہ حیثیت میں  کام ہو رہا ہے  جب کہ AURA پر شناخت کے  بغیر انفرادی تحقیقی کام ہو رہا ہے۔ اور علمی میدان میں  اتنی بڑی بڑی اور واشگاف غلطیاں  کی جا رہی ہیں  جس کی وجہ لا علمی ہے  پختہ تحقیق کی ضرورت ہے  ہر علمی موضوع کو۔ اور اس بات کو سمجھنے  کی کوشش کیجیے  کہ ہر وجود کا اپنا منفرد نام اور منفرد شناخت ہے۔ اور یہ روح یا نفس جیسے  نام مذہبی نام ہیں۔ ماضی میں  ہر قوم نے  ان ناموں  کو اپنی زبان میں  ادا کیا جس کے  نتیجے  میں  روح و نفس و جسم کی ایسی الجھن پیدا ہوئی جو آج تک نہیں  سلجھی اور انسان ایک معمہ بن کر رہ گیا تھا۔
اس کتاب میں  برسوں  کی مسلسل تحقیق و غور و فکر کے  بعد میں  نے  یہ صدیوں  کے  مسائل حل کئے  ہیں   روح و نفس کی انفرادی شناخت قائم کی ہے۔ لہذا اب ان  صدیوں  کی غلطیوں  کو درست فرما لیں اور نوٹ کر لیں کہ
۲۔ AURAنفس ہے۔ AURA کا اصل نام نفس ہے۔
۳۔ لہذا نفس کی دیگر مفروضہ تعریفیں  درست نہیں، نفس کوئی مفروضہ خواہش نہیں  بلکہ ایک لطیف جسم ہے  جسے  آج AURAکا نام دے  دیا گیا ہے۔
۴۔ لہذا یہاں  یہ بھی ثابت ہو گیا کہ AURAروح نہیں  ہے  بلکہ جسم ہے ، نفس کا جسم
۵۔ AURAروشنی کا جسم ہے۔
۶۔ AURAجسمانی حرکت و عمل کا سبب ہے  یہ جسم کا فیول ہے۔
۷۔ AURAاگرچہ جسمانی حر کت و عمل کا سبب ہے اور اس کی غیر موجودگی سے  جسم حر کت و عمل سے  محروم ہو جاتا ہے  لیکن اس کے  با وجود
AURAجسم کی زندگی نہیں  ہے  جیسا کہ عموماً تصور کیا جاتا ہے۔ AURAکی غیر موجودگی سے  جسم موت کا شکار نہیں  ہوتا۔
جسم کی زندگی و موت کا سبب روح ہے۔ جو نفس سے  منفرد شے  ہے
۸۔ AURAانسان کے  وسیع و عریض باطن کا ایک جز ایک جسم ہے۔ لیکن یہ مادی جسم کی طرح باطن کا بنیادی جسم ہے  اگرچہ باطن کے  دیگر اجسام بھی نفس ہیں  AURA نفس کا ایک جسم ہے  لیکن یہی بنیادی نفس بھی ہے۔ یعنی نفس کے  اس جسم کا نام بھی نفس ہی ہے۔ قصہ مختصر
AURA دراصل نفس ہے۔

3 comments:

  1. تو موت وارد کس پر ہوتی ہے
    جسم پر, اورا پر یا روح پے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. اصل تو روح یے۔
      موت کا مطلب قبض روح۔
      نیند کی حالت میں صرف جسم مثالی الگ ہوتا ہے انسان سے۔ جب ک موت آنے پر یہ دونوں نفس اور روح الگ ہو جاتی ہے ۔
      جتنا کے مجھے سمجھ آیا ہے۔۔۔

      Delete
  2. اورا کے اوپر موت وارد نہیں ہوتی۔ وہ روبوٹک کمپیوٹر جسے روحانی جسم اپنے لٸے استعمال کر رہا ہوتا اس کے اختتام کو موت کہتے ہیں۔ لیکن مرنے کا معنی ہے امر ہونا یعنی اس جسم کے بعد وہ ایک اور جسم کے ساتھ زندہ رہتا ہے جسے پھر چھوڑنا نہیں پڑتا۔ تو دراصل انسان لافانی ہے۔ زندگی صرف تبدیل ہوتی ہے ختم نہیں ہوتی۔

    ReplyDelete