Translate

12-NEW HUMAN Definition(NEW THEORIES)-انسان کی تعریف



حصہ دوئم : نئے  نظریات

 


انسان کی جدید تعریف…2


 (تاریخی جواب  )





   انسان سے  متعلق ارسطو، سقراط، بقراط، ڈارون، نیوٹن، آئن سٹائن، اسٹیفن ہاکنگ کے  مد مقابل کئی سو نئے  سائنسی نظریات
 حصہ اول میں  ہم نے  انسان سے  متعلق پرانے  نظریات کا  تنقیدی جائزہ لیا ہے  جبکہ
 حصہ دوئم میں  اب ہم  نئے  نظریات کے  ذریعے  برسوں  کے  حل طلب تشنہ سوالات کے  جوابات  دیں  گے 
اور پہلی مرتبہ انسان کی اور انسان کے  ہر انفرادی جز(روح، نفس)کی تعریف اور تفصیلی تعارف پیش کریں  گے
اور درج ذیل موضوعات پر نئے  انداز میں  نئے  سائنسی نظریات پیش کریں  گے۔
مادی جسم
زندگی کے  بعد زندگی             
نفس
روح
 تخلیق
پیدائش۔
 حرکت
 عمل                                   
 موت  
انتقال                             
آواگون
 نظریۂ جبرو قدر
نظریۂ ہبوطِ آدم
AURA  چکراز




13۔ انسان کی تعریف


 ہر دور کے  انسان نے  انسان کی تعریف کرنے  کی کوشش کی ہے  اگرچہ اپنی اس کوشش میں  کبھی کامیاب نہیں  ہوا لہذا آج تک حتمی طور پر یہ فیصلہ ہی نہیں  ہو پایا کہ آخر انسان ہے  کیا ؟   یعنی آج تک انسان کی ایک بھی حتمی تعریف نہیں  ہو سکی۔
اب ذرا ہم ان مختلف اور متضاد کوششوں  کا جائزہ لیتے  ہیں  جو انسان کی تعریف کے  لئے  کی گئی ہیں۔  سب سے  پہلے  انکسا مندر اور ابندرقلیس دو یونانی فلسفیوں  نے  یہ دعویٰ کیا کہ انسان کی موجودہ شکل ہمیشہ سے  نہیں  ہے  بلکہ اس نے  رفتہ رفتہ حیوانی حالت سے  ارتقاء کی ہے۔
لہذا ارسطو نے  بھی انسان کو سیاسی حیوان قرار دیا جس کی جبلت میں  جوڑ توڑ آپس میں  کھینچا تانی اور دوسروں  پہ غلبہ حاصل کرنے  کی خواہش ہے۔
اس کے  بعد سے  انسان کا یہی حیوانی تشخص مقبول عام ہوا لہذا چارلس رابرٹ ڈارون نے  اس نظریے  کو توسیع دی اور وضاحت کی کہ انسان کی تخلیق نہیں  ہوئی بلکہ پانی میں  یک خلوی جرثومے  سے  زندگی کا آغاز ہوا اور رفتہ رفتہ ارتقاء کے  ذریعے  انسان موجودہ صورت میں  بوزنے  APE   سے  پروان چڑھا۔
مارکس نے  انسان کو معاشی حیوان قرار دیا جس کی سوچ اور فکر کا دارومدار محض اس کا پیٹ ہے۔ جب کہ تھامس کارلائل نے  کہا کہ انسان معاشرتی حیوان ہیں  جو مل جل کر معاشرے  کو جنم دیتے  ہیں بستیاں  بساتے  ہیں  قانون وضع کرتے  ہیں۔
حزلٹ نے  انسان کو شاعرانہ جانور کہا جب کہ بنجمن فرینکلن نے  اسے  ہتھیار بنانے  والا حیوان قرار دیا کسی نے  حیوان ناطق کہا تو کسی نے  تقلید کرنے  والا حیوان کسی نے  اسے  قوی الفکر حیوان قرار دیا۔
صدیوں  سے  ایک مخصوص طبقہ خصوصاً ارتقاء پرست انسان کو حیوان ثابت کرنے  پر مصر ہیں۔ ارسطو، ڈارون، مارکس یا سقراط، بقراط، سوال یہ ہے  کہ ان میں  سے  کس کی اور کونسی تعریف صحیح ہے؟جواب یہ ہے  کہ یہ تمام تعریفیں  انسان کی تعریفیں  ہیں ہی نہیں اور جب ان میں  سے  کوئی انسانی تعریف ہے  ہی نہیں  تو پھر صحیح اور غلط کا سوال ہی پیدا نہیں  ہوتا۔ یہاں  حیوانوں  کے  بالمقابل انسان کی کچھ انفرادی خصوصیات کا تذکرہ ہے  اور انسان کی کچھ خصوصیات انسان نہیں  انسان تو ہزاروں  خصوصیات کا مجموعہ ہے۔ ہاں  ان تعریفوں  کو انسان کو حیوان ثابت کرنے  کی کوششیں  ضرور کہا جا سکتا ہے۔ اور  یہ کوششیں  بھی ناکام کوششیں  قرار پائیں  اس لئے  کہ جدید تحقیقات سے  ثابت ہو گیا کہ انسان کا کبھی کسی حیوانی نسل سے  کوئی تعلق نہیں  رہا بلکہ انسان ابتداء سے  انسان ہی ہے۔ لہذا یہ تعریفیں  انسانی تعریفیں  ہیں  ہی نہیں۔ سوال یہ ہے  کہ کیا ماضی میں  انسانی تعریفوں  میں انسان کی کوئی صحیح تعریف بھی موجود ہے اور اگر ہے  تو پھر صحیح تعریف کا تعین کیسے  ہو گا۔
 AURA  کی دریافت اور جدید تحقیقات کے  نتیجے  میں  اب انسان کی تعریف کا رخ بدل گیا۔ لہذا انسان کو حیوان یا فقط مادی جسم کہنے  والے  کہنے  لگے  کہ  انسان اپنے  جسم سے  عظیم تر ایک چیز ہے اور اس پیمانہ خاکی سے  باہر چھلک رہا ہے۔
لہذا اب اس سوال کی کوئی اہمیت یا حقیقت نہیں  ہے  کہ انسان حیوان ہے  یا نہیں  بلکہ آج یہ سوال اُٹھ کھڑا ہوا ہے  کہ
 آخر انسان کیسے  کیسے اور کتنے  اجسام کا کیسا مجموعہ ہے۔؟




14۔ انسان کیسا مجموعہ ہے ؟


ہزاروں  برس سے  آج تک یہ معمہ حل نہیں  ہوا کہ آخر انسان کیسا مجموعہ ہے۔ ہر دور میں  روح و جسم کا بھی تذکرہ ہوتا رہا اور آج بھی سائنسدان سائنسی طریقوں  سے  اس کی جانچ پڑتال کر رہے  ہیں اور اُلجھ رہے  ہیں۔ اور آج بھی یہ سوال جوں  کا توں  ہمارے  سامنے  موجود ہے  کہ  آخر !
انسان کتنے اور کیسے  کیسے  اجسام کا کیسا مجموعہ ہے؟
اور آخر اس کے  اندر کتنے اور کیسے  کیسے  نظام کام کر رہے  ہیں۔ جتنا انسان اپنے  اندر جھانک کر دیکھتا ہے  اتنا ہی الجھتا چلاجا رہا ہے۔ اور ہزاروں  برس سے  انسان اسی الجھن میں  مبتلا ہے  مثلاً
یونانی فلسفیوں  نے  انسان کو دو نظاموں  یا دو جسموں  کا مجموعہ قرار دیا تھا یعنی انہوں  نے  انسان کو  جسم و ذہن  کا مجموعہ قرار دیا۔  یونانی فلسفی ذہن اور روح میں  امتیاز نہیں  برتتے  تھے اور ذہن کو روح سے  تشبیہ دیتے  تھے۔ لہذا ذہن سے  ان کی مراد روح ہوتی تھی یعنی یونانی فلسفیوں  کے  مطابق  انسان  "روح و جسم کا مجموعہ ہے  "اگرچہ یونانیوں  نے  انسان کو  دو نظاموں  یعنی روح و جسم کا مجموعہ قرار دیا لیکن غیر اختیاری طور پر انہوں  نے  ایک تیسری سمت کی طرف بھی اشارہ کیا۔ مثلاً سقراط نے  روح و جسم کے  علاوہ  ذات اور نفس کا بھی تذکرہ کیا جب کہ ارسطو نے  دو روحوں، روح حیوانی اور روح انسانی کا تذکرہ کیا۔ افلاطون کی تحریروں  میں  بھی نفس کا تفصیلی تذکرہ ہے۔ یعنی یونانی فلسفی اپنے  مذہبی عقیدوں  یا روحانی مشاہدات و تجربات کی بدولت کسی نہ کسی حد تک کچھ نظاموں  سے  آگاہ تو تھے  لیکن وہ انہیں  صحیح طو ر پر شناخت نہیں  کر پائے۔ وہ انسان کو دو نظاموں  کا مجموعہ بھی قرار دیتے  ہیں اور غیر اختیاری طور پر کسی تیسری سمت کسی تیسرے  نظام کی نشاندہی بھی کرتے  رہے۔ یونانیوں  کی طرح آج کے  جدید محقق بھی انسان کو دو نظاموں  جسمانی اور اثیری کا مجموعہ قرار دیتے  ہیں  جب کہ وہ انسان کے  اندر محض دو نظام نہیں  بلکہ ایک نیا ہی جہان دریافت کر بیٹھے  ہیں۔ جس کی تعداد کا تعین بھی نہیں  کر پائے  ہیں  آج تک۔
جب کہ مسلمانوں  نے  انسان کو تین نظاموں  کا مجموعہ قرار دیا یعنی انسان تین جسم یا تین روحوں  سے  مرکب ہے  اسے  انہوں  نے  تین کرنٹ بھی کہا۔ اور انسان کو روح نفس و جسم کا مجموعہ قرار دیا۔
مسلمانوں  کے  علاوہ یہودی اور عیسائی اقوام میں  بھی روح و نفس کا تصور پایا جاتا ہے اور دونوں  کی مذہبی کتابوں  میں  روح و نفس کا تذکرہ موجود ہے  لیکن مذہبی کتابوں  کی اطلاعات کو کسی نے  سمجھنے  کی زحمت نہیں  کی جب کہ کلاسیکل لٹریچر میں  ہمیں  کہیں  نہ کہیں  کچھ معلومات مل ہی جاتی ہیں  مثلاً Kabbalah (esoteric jewish mysticism)  کے  کام  Zohar   کے  مطابق انسان سے  وابستہ تین اجسام کا سراغ ملتا ہے۔
(1) Nefesh.    (2) Ruach.      (3)  Neshama                       
قدیم چینیوں  نے  بھی مادی جسم کے  علاوہ دو مزید اجسام کا تذکرہ کیا جسے  انہوں  نے   1. P.O.    2. HUN   کہا۔
قدیم مصریوں  نے  بھی مادی جسم کے  علاوہ دو مزید اجسام کا تذکرہ کیا انہوں  نے  ان اجسام کو  بع اور  کع  کے  نام سے  پکارا  جب کہ مختلف عقائد میں  دو اجسام کے  تذکرے  کے  علاوہ ہمیں  مختلف النوع قسم کے  عقائد بھی ملتے  ہیں۔
مثلاً ایک وسیع پیمانے  پر عقیدہ کی حیثیت رکھنے  والا آواگون کا نظریہ یا عقیدہ ہے۔ جس کے  مطابق انسان مرنے  کے  بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے۔ دوسرے  جنم میں  اسے  ایک دوسرا جسم ملتا ہے  وہ جسم انسانی، حیوانی  بلکہ نباتاتی بھی ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے  یعنی ایک جسم ختم ہوتا ہے  تو دوسرے  جنم میں  انسان کو کوئی دوسرا جسم دے  کر دوبارہ زندگی دے  دی جاتی ہے۔
اس حساب سے  تو یہ اندازہ لگا نا دشوار ہے  کہ انسان کتنے اور کیسے  کیسے  نظاموں  کا مجموعہ ہے۔ اس عقیدے  کے  حساب سے  تو ہر انسان کے  بارے  میں  الگ حساب لگانا ہو گا کہ اس انسان کو کتنے اور کیسے  کیسے  جنم ملے  کبھی وہ کسی سبزی کے  روپ میں  ظاہر ہوا کبھی جانور کبھی درخت اور کبھی کسی اور روپ میں۔ لہذا یہ حساب کتاب انسانی بس کا نہیں  ہے۔
قدیم ادوار میں  یونانی، رومی، ہندو اور عیسائی اقوام میں  ان کی مذہبی شخصیات کی تصاویر اور مجسموں  میں  مادی جسم کے  علاوہ ان کا ہیولا بھی دکھایا جاتا تھا جسے  انگریزی میں  ہالو Halo   قدیم یونانی میں  AURA  اور لاطینی میں    AUREOLA  کہا جاتا تھا۔ جس کا تذکرہ صدیوں  سے  ہو رہا تھا آج اسی  AURA   کی جدید سائنسی دریافت بھی ہو گئی اور اس انسان کے  باطنی لطیف وجود  AURA  کے  اندر مزید سات اجسام (Subtle Bodies)  بھی دریافت کر لئے  گئے  ہر سات اجسام کے  سات مختلف لیول اور سب لیول ہوتے  ہیں۔ سائنسدان AURA   کے  اندر چکراز کا بھی مشاہدہ کر رہے  ہیں۔ سات بنیادی چکراز ہوتے  ہیں جب کہ سات کے  علاوہ بھی AURA  میں  مزید چکراز دریافت  ہوئے  ہیں۔ یعنی جدید تحقیقات کے  مطابق تو  دو، تین یا سات نظاموں  سے  بھی کہیں  زیادہ نظام انسان کے  اندر دریافت ہو چکے  ہیں اور یہ دریافتیں  ابھی جاری ہیں۔
آج انسان، انسان کے  اندر Subtle Bodies, Chakras, AURA   کا مشاہدہ تو کر رہا ہے  لیکن اجسام کے  چکر کو سمجھ نہیں  پا رہا اور اس اجسام کے  چکر کو کچھ لوگ  آواگون سے  منسوب کرنے  کی کوشش کرتے  ہیں  وہ سات جنموں  سات جسموں  اور انسان سے  وابستہ اجسام میں  مماثلت پیدا کرنے  کی کوشش کرتے  ہیں  جب کہ آواگون کے  عقیدے  دو نظاموں ، تین نظاموں  یا جدید دریافتوں  میں  زمین و آسمان کا فرق ہے  کوئی مماثلت نہیں۔
آخر انسان کے  مادی جسم سے  کتنے اور کیسے  کیسے  اجسام یا نظام وابستہ ہیں  وہ ان نت نئے  اجسام اور نظاموں  کے  چکر میں  بری طرح الجھ چکا ہے اور اب ہم یہ جاننا چاہتے  ہیں  کہ انسان کیسا مجموعہ ہے ؟اور آج تک انسان مجموعی انسان کی تعریف کا تعین کیوں  نہیں  کر سکا؟
آج پہلی مرتبہ اپنے  نئے  نظریات میں  انہی سوالوں  کے  جوابات دیں  گے  ان الجھنوں  کو دور کر کے 
(1) انسان کے  انفرادی اجزاء کو متعارف کروائیں  گے۔
(2) اور مجموعی انسان کی تعریف بھی کریں  گے۔
اور  وضاحت کے  ساتھ بتائیں  گے  کہ انسان کتنے اور کیسے  کیسے  اجسام یا نظاموں  کا مجموعہ ہے۔
تاریخی سوالات میں  ہم نے  یہ سوال اٹھایا تھا کہ انسان کی تعریف کیا ہے  اب ہم اس سوال کا جواب دیتے  ہوئے  انسان کی نئے  نظریات کے  ذریعے  اصل تعریف کرتے  ہیں۔





نئے  نظریات

15۔ انسان کی اصل تعریف


نظریہ نمبر(۱):۔ (انسان جسم، روح اور نفس کا مجموعہ ہے۔)
  جسم +روح  + نفس =  انسان
صدیوں  سے  موضوعِ انسان پر کام ہو رہا ہے اور انسان کی بے  شمار تعریفیں  بھی کی گئی ہیں۔ ہر دور میں  روح، نفس اور جسم بھی موضوع بحث رہے  ہیں  لیکن یہ تمام بحث بے  نتیجہ رہی ہے۔ ماضی میں  بھی محض ایک بار یہ دعویٰ کیا گیا کہ انسان روح، نفس و جسم کا مجموعہ ہے  لیکن ہزاروں  برس میں  فقط اتنا کہ دینا انسانی تعریف کے  زمرے  میں  نہیں  آتا۔ اب اگر ہم نے  یہاں  یہ کہا ہے  کہ انسان روح، نفس جسم کا مجموعہ ہے  تو اب ہم اس تعریف کی مسلسل وضاحت کریں  گے۔ انسان کے  ہر انفرادی جز کی تعریف کریں  گے اور مجموعی انسان کی تعریف کریں  گے۔
۱۔ روح کی انفرادی شناخت قائم کریں  گے، روح کی تعریف تعارف اور مسلسل وضاحت کریں  گے  مادی جسم سے  اس کا ربط قائم کریں  گے 
۲۔ نفس کی  اصل شناخت قائم کریں  گے  اس کا تفصیلی تعارف پیش کریں  گے  ورنہ آج سے  پہلے  نفس کی صحیح تعریف ہی نہیں  کی جا سکی اور آج نفس بے  بنیاد مفروضہ تعریفوں  کے  ساتھ موجود ہے۔
مادی جسم کا علم بھی روح و نفس کے  تعارف و تعریف سے  مکمل ہو گا ورنہ آج سے  پہلے  روح و نفس سے  ناواقفیت کے  سبب مادی جسم کا علم بھی ادھورا تھا۔
پھر ہر روح، نفس جسم کو مربوط کر کے  مجموعی انسان کی تعریف کریں  گے  تب جا کر یہ تعریف مکمل ہو گی کہ انسان روح نفس جسم کا مجموعہ ہے اور یہی ہو گی انسان کی تعریف اور یہی ہو گا انسان کا علم اور انسان کی ایسی مجموعی تعریف پہلی مرتبہ ہو رہی ہے۔
ورنہ آج سے  پہلے  مجموعی انسان کی کوئی تعریف سامنے  نہیں  آ سکی کہیں  صرف روح  پہ کام ہوا ہے  تو بے  نتیجہ روح کی شناخت تک ممکن نہ ہو سکی۔ کہیں  نفس پہ کام ہوا ہے  تو مفروضوں  پے  کہیں  محض جسم و روح پہ ادھورا کام ہوا بھی تو ایسے  کہ چند ماورائی قصے  اکھٹے  کر کے  ان کی اپنے  اپنے  عقیدوں  کے  مطابق تجزیے  و تخمینے  لگا کر الٹے  سیدھے  نتائج برآمد کر لئے  جاتے  ہیں  جو کہ طریقہ ہی غلط ہے۔
انسان روح، نفس و جسم کا مجموعہ ہے اور کبھی بھی انسان پہ اس مجموعی حیثیت میں  سنجیدہ کام نہیں  ہوا۔ لہذا ماضی میں  انسانی کام کی پوری تاریخ میں  انسان پہ جو بھی کام ہوا نتائج برآمد نہیں  ہو سکتے  یا غلط کوششوں  سے  صحیح نتائج برآمد نہیں  ہو سکتے  یہی وجہ ہے  کہ آج تک انسان کی تعریف سامنے  نہیں  آ سکی۔
تمام تر تعصبات کو بالائے  طاق رکھ دیجئے اور آئیے  دیکھیئے اور سمجھنے  کی کوشش کیجئے  کہ آخر انسان ہے  کیا؟


 

21 comments:

  1. tuxera-ntfs-crack
     is a smooth and efficient to-use Mac-OS application developed for composing and reading windows disc volumes formatted with all the use of this NTFS recording System.
    new crack

    ReplyDelete
  2. snagit khokharpc Thanks for this post, I really found this very helpful. And blog about best time to post on cuber law is very useful.

    ReplyDelete
  3. nikon camera control pro farooqpc Thanks for sharing such great information, I highly appreciate your hard-working skills which are quite beneficial for me.

    ReplyDelete
  4. This article is so innovative and well constructed I got lot of information from this post. Keep writing related to the topics on your site. ham-radio-deluxe-crack

    ReplyDelete
  5. This article is so innovative and well constructed I got lot of information from this post. Keep writing related to the topics on your site. winzip-disk-tools-crack

    ReplyDelete
  6. snagit-crack
    can be a tool. We may rapidly utilize a photo of the display screen, edit this, and then deliver it directly to some predetermined program or blog. Educators can prepare videos to allow their students to produce them know in a manner.

    new crack

    ReplyDelete
  7. This article is so innovative and well constructed I got lot of information from this post. Keep writing related to the topics on your site. Driver Talent Pro Crack

    ReplyDelete
  8. microsoft office 2015 product key for windows 10 creates more unequivocal photographs and makes games, video web based, and media altering smoother. You can likewise appreciate more clear, more excellent sound through the refreshed sound driver.

    ReplyDelete
  9. I am very thankful for the effort put on by you, to help us, Thank you so much for the post it is very helpful, keep posting such type of Article.
    Appsforlife Koru Crack
    Bitdefender Total Security Crack

    ReplyDelete
  10. Here at Karanpccrack, you will get all your favourite software. Our site has a collection of useful software. That will help for your, Visite here and get all your favourite and useful software free.
    karanpccrack
    Nero Recode Crack

    ReplyDelete